ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل شمس اسکول کا میٹرک میں شاندار پرفارمینس، چوتھی مرتبہ لگاتار صد فیصد نتائج

بھٹکل شمس اسکول کا میٹرک میں شاندار پرفارمینس، چوتھی مرتبہ لگاتار صد فیصد نتائج

Sun, 12 Jul 2020 01:14:34    S.O. News Service

بھٹکل 11/جولائی (ایس او نیوز) تربیت ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے نیو شمس اسکول (آئی سی ایس ای) کے میٹرک امتحان میں  پھر ایک بار شمس نے شاندار تعلیمی پرفارمینس پیش کرتے ہوئے چوتھی مرتبہ لگاتار صد فیصد نتائج دینے میں کامیاب رہا ہے۔ 

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس بار اسکول کے سات طلبا نے امتیازی نمبرات سے کامیابی درج کی ہے۔ مسکان نواب خان نے  93.8 فیصد کے ساتھ اسکول میں اول نمبر پر کامیاب رہی ہیں تو  حاجرہ حُنین عبدالحمید کولا نے  89.8% ، شازفہ ابراہیم شیخ جی نے  86.6%، راحف عبدالروف دامدا ابو نے  85.2 فیصد کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔

اسکول میں طلبا کی اس شاندار کامیابی پر  ادارہ کے صدر محمد اسماعیل محتشم، جنرل سکریٹری انعم اعلیٰ، شمس اسکول کے چیرمین قادر میراں پٹیل اسکول کے تمام طلبا اور اُن کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کےلئے دعائیں کی ہیں، اسی کے ساتھ  انتظامیہ نے اسکول  پرنسپال فہمیدہ خضر اور دیگر اسٹاف کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: